5 اکتوبر 2014 - 13:20
خانہ کعبہ کے پاس اسلام کی تبلیغ ممنوع، داعش کی تبلیغ جائز+ تصاویر

میدان عرفات میں دین اسلام کی تبلیغ کرنا ممنوع ہے لیکن داعش کی تبلیغ کرنا جائز ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج جہاں عبادت الہی اور بندگی پروردگار کا بہترین نمونہ ہے وہاں دین کی تبلیغ کا بھی بہترین موقع ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دین ناب محمدی(ص) کی تبلیغ کی جاتی ہے یا لاکھوں مسلمانوں کے قاتل اور انسانیت و اسلام دشمن دھشتگرد گروہ داعش کی؟
ایام حج میں میدان عرفات میں کچھ ایسے حاجی بھی دکھائی دئے جنہوں نے داعش کی تشہیر کرنے کے لیے اس گروہ کی مخصوص ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ اسی میدان میں کئی جگہوں پر داعش کا پرچم بھی لہرایا گیا۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اگر حج کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام جس میں دنیا کے مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دی جاتی ہے تقسیم کیا جائے تو سعودی عرب کے سکیورٹی اہلکار تقسیم کرنے والوں کو مورد تشدد قرار دیتے ہیں اور دین کی تبلیغ کو ممنوع جانتے ہیں لیکن اگر دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر اپنا پرچم بھی لہرا کر لوگوں کو اپنی طرف جذب کریں اس دھشتگرد گروہ کی تبلیغ کریں تو سعودی اہلکار انہیں کچھ نہ کہیں جبکہ اس وقت سعودی عرب بھی امریکہ کے ساتھ دھشتگرد گروہ کے خلاف اتحاد قائم کرنے کا داعی ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲